الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد کل ہونے
والے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کو یقینی بنانے
کے ساتھ ساتھ پورے عمل کی ویڈیوگرافی کرنے کا حکم دیاہے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات میں استعمال کے لئے کنٹرول
یونٹوں اور بیلیٹ
یونٹوں کو الگ سے اسٹرانگ روم سے ریٹرننگ آفیسر کے کمرے
میں لے جایا جائے گا اور اس عمل میں مکمل طور پر چوکسی برتی جائے گی۔کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسٹرانگ روم کو سیل کرنے کے
دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے اور ان لوگوں کے بھی
سیلنگ کے وقت ستخط لئے جائیں گے۔